بھارت: 3 پادریوں کی خاتون سے زیادتی عدالت کا ضمانت قبل از گرفتاری دینے سے انکار

Jul 14, 2018

نئی دہلی (اے پی پی) بھارت کی ایک عدالت نے ملک کے جنوبی حصے میں واقع ایک گرجا گھر کے تین پاردیوں کے خلاف ایک خاتون سے جنسی زیادتی کے مقدمے میں ضمانت دینے سے انکار کر دیا ہے۔گرفتاری کے خوف سے ریاست کیرالا کے تین پادریوں نے قبل از گرفتاری ضمانت کے لیے کوچی میں واقع ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔پولیس نے ایک خاتون کی شکایت کے بعد کہ تین پادری کئی سال تک اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے، اس مہینے کے شروع میں تحقیقات شروع کی۔

مزیدخبریں