پیانگ یانگ (اے پی پی) شمالی کوریا یہ کہتے ہوئے روسی مشرق بعید میں اپنے کاروباری مندوبین روانہ کر رہا ہے، کہ دونوں ملک اقتصادی تعاون کو وسعت دے رہے ہیں۔سرکاری کمپنیوں کے سربراہان سمیت ایک 15 رکنی وفد ولادی واستوک کا دورہ کر رہا ہے۔جہاں انہوں نے اپنے روسی ہم منصبوں کے ساتھ اقتصادی پالیسیوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ادویات اور کھانے پینے کی اشیاء سمیت کئی شعبوں کے بارے میں کاروباری مذاکرات کئے گئے ہیں۔