انتخابی مہم کے دوران ہیلری کا کمپیوٹر نیٹ ورک ہیک کرنے کے الزام میں 12روسی جاسوسوں پر فردجرم عائد

Jul 14, 2018

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) ہیلری کلنٹن کی انتخابی مہم کا کمپیوٹر نیٹ ورک ہیک کرنے کے الزام میں بارہ روسی جاسوسوں پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔امریکی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت کی تحقیقا ت میں اہم موڑ آیا ہے، ہیلری کلنٹن کی انتخابی مہم میں استعمال ہونے والا کمپیوٹر نیٹ ورک ہیک کرنے کے الزام میں فیڈرل گرینڈ جیوری نے بارہ روسی جاسوسوں پرفرد جرم عائد کر دی۔ گرینڈ جیوری نے جاسوسی میں ملوث بارہ روسی فوجیوں کے نام جاری کر دیئے۔

مزیدخبریں