راولپنڈی: امیدواروں کی انتخابی مہم چلانے پر 6 بلدیاتی نمائندوں کو 25، 25 ہزار روپے جرمانہ

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ڈاکٹر عمر جہانگیر نے یکطرفہ کارروائی کرتے ہوئے راولپنڈی کے بلدیاتی اداروں کے چھ عہدیداروں پر الیکشن کمشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 25ہزار روپے فی کس جرمانے عائد کئے ہیں۔ بلدیاتی اداروں کے عہدیداروں کو این اے59,63 اور پی پی 10,12سے امیدوار چودھری نثار خان، این اے 60سے امیدوار حنیف عباسی ، این اے61سے امیدوار ملک ابرار اور پی پی 17سے امیدوار راجہ حنیف کی انتخابی مہم میں حصہ لینے پر اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کئے مگر انہوں نے تحریری طور پر ڈپٹی کمشنر کو جواب نہیں پیش کیا جرمانے نائب صدر چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ راجہ عرفان امتیاز، چیئر مین یو سی 89شیخ ساجد، ممبر کینٹ بورڈ وارڈ 8چوہدری خرم، چیئرمین یوسی 84 عمران الیاس، نائب چیئرمین یوسی 21 حنیف اور چیئرمین یوسی 119علی اعوان پر عائد کئے گئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...