ووٹ کی طاقت سے کرپٹ جاگیرداروں سے جان چھڑانا ہوگی: پیر افضال حسین

شرقپور شریف (نامہ نگار ) عام آدمی اپنے ووٹ کی طاقت سے کرپٹ جاگیر دار سرمایہ دار حکمرانوں سے جان چھڑائیں اب موقع ہے کہ ان کا محاسبہ اپنے ووٹ کی طاقت سے کریں۔ جب تک پاکستان میں عام آدمی پارلیمنٹ میں نہیں جائے گا عوام کی ان جاگیرداروں سے جان نہیں چھوٹے گی عوامی تعاون سے الیکشن میں بھر پور کا میابی حاصل کریں گے ان خیالات کا اظہار تحریک لبیک یارسول ﷺ کے نامزد امیدوار این اے 120پیر سید افضال حسین شاہ امیدوار پی پی 139 حاجی ڈاکٹر عبدالروف گجر نے سید نعیم عباس شاہ بھوئے والہ سے میاں محمد منشاء سیفی، سید ریاض حسین شاہ، چوہدری اقبال حسین، جعفر حسین بخاری، مہتم شریف سے سید آصف شاہ بخاری محمدی سیفی مزنگ نو آباد محمد اکرام سیفی، عزیز احمد، نفیس احمد سیفی کی طرف سے بلائی گئی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر غضنفر حسین نمبردار علامہ مہر محمد مہدی حسن نواز دودھی اقبال سیفی نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن