ٹیکس ایمنسٹی سکیم کی مدت میں کیا گیا اضافہ حتمی ہے: حبیب اللہ خان

لاہور(کامرس رپورٹر)اِن لینڈ ریونیو ڈپارٹمنٹ لاہور کے زیر اہتمام فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ممبر (آئی آر آپریشنز) حبیب اللہ خان نے واضح کیا کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم کی مدت میں کیا گیا اضافہ حتمی ہے اور اس کے بعد مزید اضافہ نہیں کیا جائے گا ۔ ٹیکس ایمینسٹی سکیم سے ابتک قومی خزانے میں تقریباً 93 ارب روپے کی رقم جمع کروائی گئی ہے جبکہ ابھی جولائی کا مہینہ چل رہا ہے ۔اس موقع پر لاہور و شیخوپورہ ٹیکس بار کے عہدیدارن کے ساتھ ساتھ ٹیکس دہندگان نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ کارپوریٹ آرٹی او لاہور کے چیف کمشنر سید ندیم حسین رضوی نے معزز صدرِ محفل اور دیگر شرکاء کا خیر مقدم کیا ۔ اس کے بعد ممبرایف بی آر نے ٹیکس ایمینسٹی سکیم 2018 کے مندرجات اور خوبیوں پر روشنی ڈالی انہوں نے ٹیکس ایمینسٹی سکیم کی کامیابی کیلئے کی گئی اُن کوششوں کا شکریہ ادا کیا جوکہ ٹیکس گزاران ، ٹیکس وکلاء اور ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے انجام دیں جن کی بدولت نہائت قلیل وقت میں قومی خزانے میں تقریباً 93 ارب روپے کی رقم جمع کروائی گئی۔ عاصم مجید خان کمشنر، آر ٹی اوII-، لاہور نے اختتامی کلمات کہے اور معزز مہمانوں بشمول ممبر ایف بی آر کا شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن