سیف سٹی پروجیکٹ لاہور شہر میں دن دیہاڑے چوریاں

Jul 14, 2019

مکرمی! پچھلے چند مہینوں سے لاہور شہر میں ڈ کیتی کی وارداتوں ا ور سٹریٹ کرائم میں اضافہ دیکھنے کو آیا ہے۔ ہزاروں کی تعداد میں لگائے گئے کیمرے کس کام کے؟ جب ایک عام شہری کو سگنل پر د ن کی روشنی میں بھی لوٹ لیا جاتا ہے؟ پارکنگ میں گھڑی گاڑیوں پر ڈاکو بغیر کسی خوف کے اپنے ہاتھ صاف کر جاتے ہیں اور پولیس ملزم کی شناخت ہونے کے باوجود ملزم کو پکڑنے میں ناکام ہے۔ سیف سٹی منصوبے کے سوفٹ ویئرز ملزم کی شکل کی شناخت اور گاڑی کی نمبر پلیٹ کی شناخت باآسانی کر سکتے ہیں۔ لگتا ہے کوتاہی کی وجہ نئی حکومت ہے جو کہ ابھی تک اس چیز کو سمجھنے میں مصروف ہے کہ ملک کو کیسے چلانا ہے یا پھر نئی حکومت سابق حکومت کے پروجیکٹس کو استعمال میں نہیں لانا چاہتی۔ سابق حکومت کا اورنج ٹرین لائن منصوبہ بھی روک دیا گیا ہے جس سے ملک کروڑوں کی مالیت کا نقصان اٹھا رہا ہے۔ (حِرا سیلمان مِٹھا، لاہور کالج یونیورسٹی)

مزیدخبریں