ملتان (کرائم رپورٹر) ملتان سے اغوا ہونیوالے میپکو آفیسر زبیر سلیم کی لاش مبینہ طور پر لکی مروت کے علاقے سے مل گئی ہے، تھانہ گمبیلا کی حدود سے زبیر سلیم کی لاش نامعلوم افراد نے ذبح کر کے کھیتوں میں پھینکی ہوئی تھی جبکہ اس کے کپڑوں پر ایک تنظیم کی طرف سے غدار کی سزاکی تحریر موجود ، اس حوالے سے گلگشت کے علاقہ میں اسکے ورثاء کو اطلاع دیدی گئی ہے، واضح رہے کہ زبیر سلیم کے اغوا کا مقدمہ تھانہ گلگشت میں گزشتہ برس نامعلوم افراد کیخلاف درج کیا گیا تھا۔ واپڈا افسر زاہد سلیم کے والد سلیم اور والدہ شکیلہ بی بی نے کہا ہے کہ انکے بیٹے کو اغوا کیا گیا اور مخصوص گروہ نے قتل کیاہے، قتل کرنے والوں کے بارے میں سب کو علم ہے تاہم کو اس پر کارروائی نہیں ہوگی، اس کا بھی سب کوعلم ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارے بیٹے کو سی ٹی ڈی کے ایک افسر نے پھنسایا ہے۔
ملتان سے اغوا ہونیوالے میپکو افسر کی نعش لکی مروت سے برآمد
Jul 14, 2019