میڈرڈ (اے پی پی) جبرالٹر نے ایرانی آئل ٹینکر کے عملے کے چار افراد کو ضمانت پر رہا کر دیا ہے۔ حکام نے بتایا ہے کہ پاناما میں رجسٹرڈ گریس ون ایرانی ٹینکر کے عملے کے خلاف فرد جرم عائد نہیں کی گئی۔ برطانیہ کے زیر انتظام علاقے جبرالٹر نے گزشتہ ہفتے اس جہاز کو اپنی تحویل میں لیتے ہوئے اس کے عملے کو گرفتار کیا تھا،ان پر الزام تھا کہ یہ جہاز یورپی یونین کی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شام تک تیل کی سپلائی کی کوشش میں تھا، تاہم ایران ان الزامات کو مسترد کرتا ہے۔