سعودی شہر طائف میں سالانہ 700 ٹن عرق گلاب کی تیاری

Jul 14, 2019

طایف (اے پی پی) طائف ڈویژن میں گلاب کے فارم جگہ جگہ لگائے گئے ہیں، یہاں سالانہ 700 ٹن عرق گلاب تیار ہوتا ہے۔سعودی عکاظ‘ اخبار کے مطابق12 ہزار گلاب کے پھولوں سے ایک تولہ عرق گلاب حاصل کیا جاتا ہے۔ ایک تولہ عرق گلاب ایک ہزار ڈالر تک میں فروخت ہوتا ہے۔ 500 برس قبل دمشق سے گلاب کے پودے طائف لائے گئے تھے۔ دمشق کے گلاب کو طائف کی سرزمین بھا گئی۔ اور اب طائف میں صرف دمشق کے مقابلے میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر سے 3 گنا زیادہ گلاب پیدا ہورہے ہیں۔

مزیدخبریں