نئے عدالتی ہفتہ کے لیے سپریم کورٹ کے تین بنچ تشکیل

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) عدالت عظمی میں کل سوموار سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتہ کے دوران اہم نوعیت کے مقدمات کی سماعت کیلئے تین بینچ تشکیل دے دیئے گئے ہیں ، بینچ نمبر ایک چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس عمر عطا بندیال پر مشتمل ہے ، جو منگل کواحتساب عدالت کے سابق جج محمد ارشد ملک کی ویڈیوکی انکوائری کیلئے دائر آئینی درخواست کی سماعت کرے گا ، بینچ نمبر 2لاہور رجسٹری میں مقدمات سنے گا یہ بینچ جسٹس منظور احمد ملک اور جسٹس قاضی محمد امین احمدپر مشتمل ہے۔ کراچی میں مقدمات کی سماعت کرنے والا بینچ جسٹس گلزار احمد اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ کوئٹہ رجسٹری میں ای کورٹ نظام کا آغاز کرے گا ، فاضل بینچ سوموار کو اسلام آباد میں بیٹھ کر کوئٹہ سے وڈیو لنک کے ذریعے مقدمات سنے گا۔ آئندہ جمعہ کو چیف جسٹس آصف کھوسہ کراچی میں مقدمات سنیں گے اور اسلام آباد میں جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس عمر عطا بندیال مقدمات سنیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...