کویت سٹی(آن لائن) کویت کی وزارت داخلہ کے مطابق پولیس نے کارروائی کے دوران اخوان المسلمون سے وابستہ دہشت گرد نیٹ ورک کا پتا چلایا ہے۔ اب تک اس نیٹ ورک سے وابستہ8 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔گرفتار ہونے والے افراد مصری عدالتوں کی طرف سے اشتہاری قرار دیے گئے تھے۔ ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ’’گرفتار عناصر مصری حکام سے فرار کے بعد کویت آ گئے تھے جہاں وہ خفیہ طور پر اخوان کی سرگرمیوں میں ملوث رہے۔