3 خود کشیاں: شادباغ کے بلال، فیروز والا کی لڑکی نے زہریلی گولیاں کھائیں، سرائے مغل میں نویں کے طالب علم نے خود کو گولی مار لی

لاہور، فیروز والہ+ سرائے مغل (نمائندہ خصوصی/ نامہ نگاران ) شادباغ کے علاقے میں 28 سالہ شخص نے نامعلوم وجوہات کی بنا ء پر زہریلی گولیاں نگل کر خودکشی کر لی ،بتایا گیا ہے کہ شادباغ کے رہائشی 28 سالہ بلال کو تشویشناک حالت ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔ فیروز والہ میں گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہوکر لاہور روڈ کی آبادی مںمیں جوان سال لڑکی (ض) نے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کر لی۔ پولیس صدر نے متوفیہ کی لاش قبضہ میں لیکر فرار کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ۔ دریں اثناء سرائے مغل میں ماں باپ کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہو کر 15سالہ طالبعلم نے فائر مار کر خود کشی کر لی نواحی گا ؤں ہنجرائے خورد میں 15 سالہ نویں جماعت کے طالبعلم احسن رضا کو اس کے باپ نے کسی بات پر ڈانٹ ڈپٹ کی جس پر اس نے پسٹل کا فائر مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن