گھوٹکی (نوائے وقت نیوز) سندھ کے ضلع گھوٹکی کے علاقے میرپور ماتھیلو کی مسوواہ نہر میں گزشتہ روز ڈوبنے والے ایک ہی خاندان کے 5 افراد میں سے ایک خاتون کی نعش نکال لی گئی۔ مزید 2 بچوں اور ایک خاتون سمیت 4 افراد کی نہر میں تلاش جاری ہے۔ جمعرات کی رات تیزرفتار موٹرسائیکل بے قابو ہوکر مسوواہ نہر میں جاگری تھی جس پر 2 خواتین اور 2 بچوں سمیت 5 افراد سوار تھے۔ ڈوبنے والوں کی تلاش کیلئے سکھر سے نیوی کی ٹیم نے پہنچ کر تلاش شروع کی اور رات گئے ایک خاتون کی نعش مل گئی‘ تاہم دیگر 4 افراد کی تلاش اب بھی جاری ہے۔