سنگل ٹیکس پورٹل کا قیام خوش آئند ہے ، اسلام آباد چیمبر

Jul 14, 2019

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدراحمد حسن مغل، سینئر نائب صدر رافعت فرید اور نائب صدر افتخار انور سیٹھی نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق ایف بی آر صوبوں کے تعاون سے ایک سنگل ٹیکس پورٹل قائم کر رہا ہے جو خوش آئند ہے کیونکہ اس پورٹل کے قیام سے ٹیکس دہندگان کو گڈز اور سروسز کے سیلز ٹیکس ریٹرن آن لائن سنگل ونڈو پر فائل کرنے کی سہولت فراہم ہو جائے گی جس سے ان کی بہت سی مشکلات کم ہوں گی۔ انہوںنے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ دوہرے ٹیکس نظام کو ختم کرنے کیلئے مطلوبہ اقدامات اٹھائے۔آئی سی سی آئی کے صدر نے مزید مطالبہ کیا کہ حکومت سیلز ٹیکس نظام کو سہل بنانے اور ٹیکس ریونیو کو بہتر کرنے کیلئے پورے ملک میں یکساں نیشنل سیلز ٹیکس نظام رائج کرنے کی کوشش کرے ۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں یکساں سیلز ٹیکس نظام سے مقامی کمپنیوں کو ایکسپورٹ مارکیٹ میں بھی یکساں مواقع حاصل ہوں گے۔

مزیدخبریں