جنوبی فلپائن میں5.8شدت کا زلزلہ، 25افراد زخمی

منیلا(آن لائن)جنوبی فلپائن میںہفتے کی علی الصبح آنیوالے زلزلے سے 25افراد زخمی اور متعدد مکانات ، گرجا گھروں اور دیگر عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ لوگ خوف وہراس کا شکار ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے، یہ بات پولیس نے کہی ۔ فلپائنی محکمہ موسمیات کے دفتر نے بتایا کہ 5.8شدت کا زلزلہ 11.8کلومیٹر(7.3میل) گہرائی میں علی الصبح 4بجکر42منٹ(2042جی ایم ٹی )پر شمال مشرقی ساحلی جزیرہ منڈانائو میں آیا ۔ پولیس سربراہ لیفٹیننٹ ولسن یونائٹ کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز کے نزدیک میڈرڈ قصبے میں ایک پولیس سٹیشن پر افسران اس وقت ٹیبلوں کے نیچے گھس گئے جب دروازے کے شیشے ٹوٹ گئے اور ٹیلی ویژن سیٹ نیچے گر گیا جبکہ ایک ٹیبل لرزنے لگا ۔ یونائٹ نے ٹیلی فون کے ذریعے غیرملکی خبررساںادارے کو بتایا کہ ہم نے لوگوں کو ان کے گھروں سے بھاگتے ہوئے دیکھا، متعدد مکانات کو دیواروں میں دراڑیں پڑنے سے معمولی نقصان پہنچا ہے ۔میڈرڈ کے ضلعی ہسپتال میں مریضوں کو بھی باہر نکال لیا گیا جس کی کنکریٹ سے بنی دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں۔

ای پیپر دی نیشن