لیبیا کی فرانس سے خلیفہ خفتر کے ٹھکانوں سے ملنے والے میزائلوں سے متعلق وضاحت طلب

طرابلس (اے پی پی) لیبیا کی قومی وفاق کی حکومت نے مخالف فوجی جنرل خلیفہ حفتر کے ٹھکانوں سے ملنے والے میزائلوں کے بارے میں فرانسیسی حکومت سے وضاحت طلب کی ہے۔لیبیا کی قومی وفاق کی حکومت کے وزیر خارجہ محمد طاہر سیالہ نے اپنے فرانسیسی ہم منصب کے نام ایک خط میں خلیفہ حفتر کی ٹھکانوں سے ملنے والے ہتھیاروں کے بارے میں وضاحت پیش کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ حکومت فرانس اس بات کی وضاحت کرے کہ یہ ہتھیار خلیفہ حفتر کی فوجوں کو کس ذریعے سے حاصل ہوئے ہیں۔لیبیا کی وفاقی حکومت کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ خلیفہ حفتر کے ٹھکانوں سے فرانسیسی ہتھیاروں کا ملنا عالمی اور علاقائی فورمز اور دو طرفہ اجلاسوں میں حکومت فرانس کی اعلان کردہ پالیسیوں کے منافی ہے۔فرانس پر الزام ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خلیفہ حفتر کی فوجوں کو ہتھیار فراہم کر رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن