شمالی وزیرستان: شدت پسندوں کا چیک پوسٹ پر حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار شہید

بنوں(صباح نیوز) شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کی فائرنگ سے دو سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں شدت پسندوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کرتے ہوئے دو سکیورٹی اہلکار کو شہید کردیا جن کی لاشیں پاک فوج نے اپنی تحویل میں لے لیں حملے کے بعد شدت پسند فرارہوگئے ۔واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ آخری اطلاعات تک کسی قسم کی گرفتاری عمل نہیں لائی گی شہیدوں کی شناخت نائیک دوست علی خان اور سپاہی شمشاد کے نام سے ہوئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...