سکھر: مہنگائی کیخلاف ریلی، بجٹ میں ارب پتی چوروں کو تحفظ دیا گیا: بلاول

سکھر (حسیب شیخ، صباح نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بجٹ میں ارب پتی چوروں کو تحفظ دیا گیا۔ عمران خان 20 سال تک جن چوروں کیخلاف شور مچاتے رہے ایمنسٹی سکیم بھی انہی کیلئے تھی۔ بلاول بھٹو نے یہ باتیں بجٹ کیخلاف سکھر میں نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ہیں مختلف اضلاع سے گزرنے والی ریلی کے راستے میں جگہ جگہ استقبالیہ کیمپ لگائے گئے تھے، انہوں نے پنوں عاقل میں پریس کانفرنس سے خطاب بھی کیا۔ بلاول بھٹو نے کہا نیا پاکستان مہنگا پاکستان ملے کٹھ پتلی حکومت نے غریب کی زندگی عذاب بنا دی ۔ چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پاکستان کی عوام کے جمہوری، معاشی و انسانی حقوق پر حملے ہو رہے ہیں۔ نئے پاکستان کے نام پر کٹھ پتلیوں کی آمریت قائم ہے اور اسکا مقابلہ کرنے کیلئے عوام کو جدوجہد کرنا ہو گی۔ بجٹ میں غریب کیلئے تکلیف اور امیر کیلئے ریلیف ہے، عوامی حکومت لائیں گے اور سلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیجیں گے، عمران خان کا ہر وعدہ جھوٹا اور ہر نعرہ دھوکہ نکلا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سلیکٹڈ اور کٹھ پتلی صاف و شفاف انتخابات نہیں چاہتے، اس لیے یہ انتخابات سے بھاگ رہے ہیں اور دوسرے امیدواروں کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں۔ یہ کھلی حقیقت ہے کہ گھوٹکی کے ضمنی انتخابات میں امیدواروں پر دبائو بھی ڈالا جارہا ہے اور سازشیں بھی کی جا رہی ہیں لیکن پیپلز پارٹی ان سازشیوں کا مقابلہ کرکے ان کو ناکام کرے گی۔ بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار کے کیس کا فیصلہ 16جولائی کو سنایا جائے گا، جبکہ ضمنی انتخاب 18جولائی کو ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ ہمارے مخالفین کو الیکشن نہیں سلیکشن پسند ہے۔ الیکشن سے بھاگنے کیلئے ہر کسی قسم کے ہتھکنڈے اور دبا ئوڈالنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں مہنگائی، ٹیکسزکا طوفان ہے۔ پی ٹی ایم ایف بجٹ میں عوام کے لیے تکلیف، امیروں کے لیے ریلیف ہے۔ عوام دشمن بجٹ میں غریب کے لیے کچھ نہیں۔ عمران کا ہر وعدہ جھوٹا اورہرنعرہ دھوکہ نکلا۔ وزیراعظم نے ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا تھا، پوچھنا چاہتا ہوں کیا انہوں نے ایک بھی نوکری دی۔ چیئر مین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے پچاس لاکھ گھر بنانے کا وعدہ کیا تھا، کیا آپ کیلئے ایک گھر بنایا ہے؟ یہ لوگ گھر بنانے کے بجائے غریبوں کی جھونپڑیوں، چھوٹے چھوٹے گھروں کو گرا رہے ہیں۔ اس سے قبل بلاول بھٹو نے آئی بی اے سکھر یونی ورسٹی کے بلاک تھری کا افتتاح کیا، آئی بی اے یونیورسٹی میں ان کے ہمراہ آصفہ بھٹو زرداری بھی تھیں۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، سینئر رہنما خورشید شاہ، سابق وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ، ناصر شاہ اور مرتضی وہاب بھی ہمراہ تھے۔ بلاول کو آئی بی اے یونیورسٹی کی جدید لیبارٹری کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام کے حقوق کیلئے کٹھ پتلیوں کو فارغ کرنا ہوگا پھر الیکشن ہوں گے سلیکشن نہیں ہو گی۔ ان کی ہر سازش ناکام ہو گی۔ آج پنجاب میں عمران خان کو بے نقاب کریں گے بجٹ میں کام پاکستانی کیلئے ٹیکس کا طوفان ہے عمران خان نے جن کے خلاف 20 سال شور مچایا انہیں ایمنسٹی سکیم میں ریلیف دیا۔ یہ بجٹ عمران خان کے امیر دوستوں کیلئے ہے عمران خان کا پاکستان نہ کھپے، مہنگا پاکستان نہ کھپے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...