اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) بھارتی آرمی چیف جنرل بیپن راوت نے ایک مرتبہ پھر بڑھک لگائی ہے کہ اگر پاکستان نے مستقبل میں بھارت کے خلاف مہم جوئی کی تو اسے سخت جواب دیا جائے گا۔ کارگل کی جنگ کے بیس سال مکمل ہونے پر نئی دہلی میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے خلاف پراکسی وار یا دہشت گردوں کے ذریعہ کوئی مہم جوئی کی تو اس کا سخت ترین جواب دیا جائے گا اور اس میں انسانی جانوں کے نقصان کا لحاظ نہیں کیا جائے گا۔ مستقبل کی جنگیں مزید زیادہ خون ریزی کا باعث ہوں گی اور ان جنگوں کے بارے میں کوئی پیش گوئی نہیں کیا جاسکتی۔ ہمارے سپاہی ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں۔ جنرل راوت نے الزام لگایا پاکستان بھارت کے خلاف نان سٹیٹ ایکٹررز اور دہشت گردوں کو استعمال کر رہا ہے۔ جنرل رادت نے پرانا راگ الاپ اوڑی کے واقع کے بعد سینکڑوں دہشت گرد مارے گئے اور حال ہی میں بھارت نے بالاکوٹ میں بھی دہشت گردوں کو فضائی سٹرائیک کے ذریعہ ہلاک کیا۔ بھارتی فوجی سربراہ نے کہا کہ چین کے ساتھ سرحد پر حالات نارمل ہیں۔
پاکستان نے مہم جوئی کی تو سخت جواب دیا جائے گا: بھارتی آرمی چیف کی پھر بڑھک
Jul 14, 2019