کرتار پور راہداری، پاکستان بھارت میں آج واہگہ بارڈر پر مذاکرات ہونگے

اسلام آباد (آئی این پی ) کرتار پور راہداری پر پاکستان‘ بھارت مذاکرات کا دوسرا دور(آج) اتوار کو واہگہ میں ہوگا،ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل مذاکرات سے پہلے اوربعد میں میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے۔واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ کرتارپور راہداری کے امور پر تبادلہ خیال کے لئے 14 جولائی کو واہگہ میں ہونے والی بات چیت کے لئے بھارتی صحافیوں کو دعوت بھی دے دی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ اجلاس کی کوریج کے خواہشمند بھارتی صحافی ویزا کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔دریں اثناء ایک انٹرویو میں ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ کرتارپور راہداری مذاکرات کے لیے مثبت سوچ سے آگے بڑھ رہے ہیں،پاکستان کرتارپور راہداری پر مقررہ وقت تک کام مکمل کر کے کھولنے کا خواہشمند ہے۔ انہوںنے کہاکہ مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت ڈائریکٹر جنرل ساؤتھ ایشیاء ڈاکٹر فیصل کریں گے۔ ترجمان نے کہاکہ پاکستانی وفد میں وزارتِ خارجہ وزارتِ داخلہ مذہبی امور ایف آئی اے سمیت متعلقہ حکام شرکت کریں گے۔ ترجمان نے کہاکہ مذاکرات میں راہداری کے حوالے سے تجاویز پر مشتمل مسودے کو حتمی شکل دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق بھارتی وفد کی قیادت جوائنٹ سیکرٹری وزارتِ داخلہ کریں گے،پاکستان اور بھارت کے درمیان اعلیٰ سطحی مذاکرات کا پہلا دور 14 مارچ کو اٹاری میں ہوا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...