کراچی (سٹی نیوز)رتو دیرو میں ایڈز کا مرض بے قابوا مریضوں کی تعداد میں اضافہ سندھ حکومت کی عدم توجہ کی وجہ سے ٹریٹمنٹ سینٹر بھی قائم نہ ہوسکا 930 سے زائد ایڈز کے مریض رتو دیرو میں بے یارو مددگار۔ پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ رکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی دیگر رہنمائوں کا کارکنوں اور شہریوں کے ہمراہ رتو دیرو پہنچے رتو دیرو اسپتال کا دورہ کیا۔ رتو دیرو اسپتال کے باہر ایڈز متاثرین خاندانوں و کارکنوں نے سندھ حخومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے ہاتھ میں بینر اور پلے کارڈ اٹھا کر سندھ حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ اس موقعہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا بلاول اپنے والد، پھپھو اور چمچوں کو بچانے کے بجائے سندھ کی عوام بچائیں جن کے نام پر حکومت کرتے ہیں، بلاول کے حلقے میں 930 سے زائد بچے ایڈز کے سے متاثرہ ہوچکے ہیں بلاول سڑکوں پر ایک سیٹ کے لئے تماشا لگا رہے ہیں ان کو عوام کی کوئی فکر نہیں ہے۔ میں یہاں ان لوگوں کے ضمیر کو جگانے آیا ہوں عوام کو کوئی سہولیات میسر نہیں ہیں۔ رتو دیرو میں تین ماہ پہلے آیا تھا تب بھی یہی حالات تھے آج بھی وہی صورتحال ہے، سندھ کے کرپٹ حکمرانوں نے سندھ کی عوام کو ایڈز زدہ بنا دیا گیا ہے سب سے زیادہ متاثر علاقہ بلاول زرداری اور فریال ٹالپر کا حلقہ ہے جو پہلے بینظیر بھٹو کا حلقہ تھا۔ اربوں کا بجیٹ آتا ہے عوام کو دوائی تک نہیں ملتی۔ مینے ہمیشہ عوام کی آواز بلند کی ہے لیکن اسمبلی میں میری نہیں سنی گئی۔
بلاول اور فریال تالپور کا حلقہ ایڈززدہ ہوچکاہے ،حلیم عادل شیخ
Jul 14, 2019