باپ کی جائیداد فروخت کرکے فلم’’صرف تم ہی تو ہو‘‘ بنائی :سنگیتا

لاہور(کلچرل رپورٹر)ہدایتکارہ سنگیتااپنی نئی فلم ’’صرف تم ہی تو ہو‘‘کی پروموشن کیلئے فنکاروںکے ہمراہ لاہور پہنچ گئیں ۔انہوں نے لاہورپریس کلب میں پریس کانفرنس میں بتایاکہ باپ کی جائیداد فروخت کرکے فلم بنائی ،افسوس کہ دوسال تک مخصوص لابی نے لگنے نہیں دی ۔فلم کو پنجاب فلم سنسر بورڈنے پاس کردیا ہے ۔آج مرکزی فلم سنسر بورڈ میں پیش کی جائیگی۔فلم کی نمائش 19جولائی کو ملک بھر کے ایک سوکے قریب سینماگھروں میں ہوگی۔فلم میںدانش تیمورمصروفیت کی بناپرلاہورنہ آسکے۔کل لاہورمیںفلم کا پریمیئرہوگا۔میںفلم کی پروموشن کاآغاز لاہورسے کررہی ہوں۔ آج کے دورمیں انگریزی بولنے والے کو بڑاسمجھاجاتاہے تاہم سیدھے سادے اردواورپنجابی بولنے والے لوگ ہیں۔عمرکے ساتھ انسان تبدیل ہوجاتاہے۔میرامزاج بھی نرم ہو گیاہے۔فلم کی ہیروئن قرۃ العین عینی کاکہناتھاکہ فلم بینوںکو مایوسی نہیں ہوگی۔سنگیتاکیساتھ کام کرکے بہت اچھا لگا۔مصنف سورج باباکاکہناتھاکہ سنگیتاکیساتھ کام کرکے بہت سیکھنے کو ملا۔نئے رائٹرز کو میرامشورہ ہے کہ سنگیتا،سیدنوراورحسن عسکری جیسے ہدایتکاروں سے سکرین پلے ضرور سیکھیں۔

ای پیپر دی نیشن