اطلاعات و نشریات کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت ملک کی کھوئی ہوئی عظمت رفتہ کی بحالی کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کررہی ہے۔انہوں نے سیالکوٹ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس کے برعکس شریف خاندان بین الاقوامی سطح پر منی لانڈرنگ اور بدعنوانی میں ملوث ہونے کی وجہ سے ملک کی بدنامی کا باعث بنا۔انہوں نے کہا کہ برطانوی اخبار روزنامہ میل میں شائع ہونے والی خبر شریف خاندان کی بدعنوانی کا ثبوت ہے جنہوں نے ٹیکس دہندگان کا پیسہ اور زلزلے سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے فراہم کی گئی امدادی رقم میں بھی غبن کیا۔