لاہور (کامرس ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مسلسل بارہویں کاروباری سیشنز کے دوران بھی زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی، 100 انڈیکس مزید 428.17 پوائنٹس بڑھ گیا۔ جس کے باعث مزید پانچ حدیں بحال ہو گئیں۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ماہ کے تیسرے ہفتے کے دوران بھی مسلسل تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے، سٹاک ایکسچینج پر ہونے والے حملے کے بعد سے لیکر مسلسل بارہویں کاروباری سیشنز کے دوران تیزی دیکھنے کو ملی۔رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران کاروبار کا آغاز ہی مثبت انداز میں ہوا، پہلے ہی گھنٹے کے دوران انڈیکس میں 388 پوائنٹس کی تیزی دیکھنے کو ملی، جس کا تسلسل آگے بڑھ کر دیکھنے کو ملا۔کاروبار کے اختتام پر سرمایہ کاروں کی طرف سے زبردست دلچسپی لینے کے بعد انڈیکس میں 428.17 پوائنٹس کی تیزی دیکھنے کو ملی جس کے بعد انڈیکس 36 ہزار 618.57 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 1.18 فیصد کی بہتری دیکھی گئی۔