قصور (نامہ نگار )چوہدری محمد اکرم گجر قصور ساؤ نڈ یونین کے چیئرمین منتخب ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق قصور ساؤنڈ یونین کے ممبران نے متفقہ طور پر چوہدری اکرم گجر کو چیئرمین، ظفر فریدی سرپرست اعلیٰ، عابد عطاری صدر، امتیاز قادری جنرل سیکرٹری جبکہ شبیر احمد فنانس سیکرٹری نامزد کیا۔ چوہدری محمد اکرم گجر چیئرمین و دیگر عہدیداروں کو شہر کی سیاسی، سماجی اور شہری تنظیموں کی جانب سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔