ننکانہ : ٹریفک حادثات میں 3 خواتین سمیت 7 افراد شدید زخمی

ننکانہ صاحب(نامہ نگار)ٹریفک حادثات میں3 خواتین سمیت 7 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گرڈ سٹیشن ننکانہ کے قریب موٹر سائیکلوں کے تصادم میں 20 سالہ آمنہ ‘ گائوں لیٹاں والا کے قریب موٹر سائیکل سے گر کر انعم ‘ گائوں معراج پورہ سٹاپ کے قریب موٹر سائیکلوں کے تصادم میں رضوان ‘ مڑھ بلوچاں پھاٹک کے قریب موٹر سائیکل اور ٹریکٹر میں تصادم سے عائشہ اورابو بکر ‘ گائوں میراں پور سٹاپ پر موٹر سائیکلوں مین تصادم سے اشفاق اورشان گر کر شدید زخمی ہو گئے تمام زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیاگیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...