آلودگی پوری دنیاکا مسئلہ بن کر رہ گیا :مہر عبدالحق

پھول نگر(نامہ نگار) کوئلہ مالکان کی لوٹ کھسوٹ ،بے تحاشہ قیمت جبکہ سوشل سیکورٹی کی بلیک میلنگ سے تنگ آل پاکستان بھٹہ مالکان نے 31 جولائی کو غیر معینہ مدت کیلئے بھٹے بند کرنے کا اعلان کردیا ۔ماحولیات میں آلودگی پوری دنیاکا مسئلہ بن کر رہ گیا ہے ۔آلودگی کے خاتمے کیلئے پنجاب بھر میں سات سو سے زائد بھٹے زگ زیگ ٹیکنالوجی پرچل رہے ہیں ۔ حکومت کو چاہئے کہ انہیں آسان شرائط پر قرضے فراہم کئے جائیں ۔ان خیالات کا اظہارآل پاکستان بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن کے مرکزی جنرل سیکرٹری مہر محمد عبدالحق نے پرناواں میں رانا حیات خاں فارم پر پنجاب بھر کے 20 اضلاع سے آئے ہوئے سینکڑوں بھٹہ مالکان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سابق ممبر صوبائی اسمبلی رانا سرفراز خاں مہمان خصوصی تھے اس موقع پر رانا ماجد مرشد،حاجی عبدالرحمان ،رانا زاہدعاشق ،سردار خالد ،سردار لیاقت علی ڈوگر ،حاجی عبدلمجید ڈوگر،حاجی رانا محمد عمران ، چوہدری فرمان علی اور حاجی محمد انور آف نتھے خالصہ بھی موجود تھے جبکہ ضلع فیصل آبادسے حاجی اسلام ،لاہور سے ملک وزیر علی،سردار ادریس ڈوگر،حاجی خالد تحسین ڈوگر ضلعی جنرل سیکرٹری،زبیر احمد ماجرہ،ملک بابا طفیل وغیرہ نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن