چیئرمین سی پیک اتھارٹی کی و فاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سے ملاقات

اسلام آباد(نیوزرپورٹر) چئیرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نیوفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سے فواد چوہدری سے ملاقات کی۔ پیر کو وفاقی وزیر نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ سے ملاقات کے دوران ایگریکلچر ٹیکنالوجی میں چین کی شراکت داری پر تبادلہ خیال ہوا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ جنرل(ر)باجوہ کے ساتھ کوآرڈینیشن سی پیک کی توجہ سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب دلانے میں مدد گار ثابت ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن