صاحب جی ماسک لگا لیں، چیئرمین سینٹ اور رضا ربانی کے درمیان دلچسپ مکالمہ

اسلام آباد (آن لائن) ماسک نہ لگانے پر چیئرمین سینٹ اور رضا ربانی کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا ہے۔ سینیٹر رضا ربانی مقبوضہ کشمیر کی حالت زار پر خطاب کررہے تھے کہ اس دوران چیئرمین سینٹ نے ٹوک دیا اور کہا کہ صاحب جی ماسک تو لگا لیں جس پر رضا ربانی ہنسنے لگے اور کہا کہ عمر کے اس حصے میں ماسک لگانا مشکل ہے۔ بولنے میں دشواری پیش آتی ہے۔ جوانی ہوتی تو ایک نہیں دو، دو ماسک لگا لیتا۔ جس پر صادق سنجرانی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ہمارے لئے آپ آج بھی جوان ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...