ایران چین کو 25سال تک خام تیل فروخت کرنے پر رضا مند

تہران(نوائے وقت رپورٹ) ایران اور چین سٹریٹیجک معاہدے کے قریب پہنچ گئے جس کے تحت ایران اگلے 25 سال تک چین کو درکار تمام خام تیل فراہم کرے گا۔ ایران چین جامع 25 سالہ تعاون پروگرام کی 18 صفحات پر مشتمل ایک دستاویز ایرانی ویب سائٹ کو موصول ہوئی ہے جس کے مطابق ایران نے چین کو 25 سال تک خام تیل فروخت کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ اس کے جواب میں چین ایران کو تیل کی آمدنی کو اس کے مطابق استعمال کرنے کی اجازت دیگا جب کہ اس کے علاوہ چین کو ایران میں ایسی ریلوے لائن بنانے کی اجازت دی جائے گی جو ایران کے راستے پاکستان کو عراق اور شام سے جوڑے گی۔ دستاویز کے مطابق ایران نے چین کو تیل اور گیس کی صنعت میں سرمایہ کاری کرنے کی بھی ترغیب دی ہے جس کے تحت ایران میں تیل کے شعبے میں چین اپنی مرضی سے سرمایہ کاری کر سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...