متعدد افسروں کے تقرر و تبادلے‘ آصف بلال لودھی دوبارہ کمشنر لاہور تعینات

Jul 14, 2020

لاہور (سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے متعدد افسروں کو گریڈ 19اور 20میں ترقی دینے اور تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے۔ آصف بلال لودھی کو کمشنر لاہور ڈویژن تعینات کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے آصف بلال لودھی کو دوبارہ کمشنر لاہور ڈویژن تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ آصف بلاول لودھی ڈی ایم جی کے 28ویں کامن سے تعلق رکھتے ہیں اور گریڈ 20کے افسر ہیں۔ مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن شمیم آصف کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی میں رپورٹ کرنے جبکہ ڈائریکٹر جنرل پنجاب ہائوسنگ ٹائون پلاننگ ایجنسی ندیم سرور کو گریڈ 20میں ترقی دے کر مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔ علاوہ ازیں محمد آصف کو گریڈ 19 میں ترقی دے کر ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ ،خالد بشیر کو گریڈ 19میں ترقی دے کر ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سپیشل ایجوکیشن، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن محمد عمران رضا ،ایڈیشنل کمشنر فیصل آباد محبوب احمد ،ایڈیشنل کمشنر بہاولپور مہر خالد احمد، جنرل مینیجر ٹی ڈی سی پی محسن عباس شاکر ،ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ ریگولیشن بار ک اللہ ،ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ ماحولیات خدیجتہ الکبریٰ ، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ ویمن ڈویلپمنٹ آصف الرحمان اورایڈیشنل سیکرٹری محکمہ آئی اینڈ سی شفیق احمد ڈوگر اور ایڈیشنل کمشنر (کوارڈی نیشن) ملتان سرفرازا حمد گریڈ 19میں ترقی دیدی گئی۔

مزیدخبریں