سرکاری ملازمین کو ریٹائر کرنا بدنیتی‘ معاملہ اسمبلی میں اٹھائیں گے: شہباز شریف

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کو جبری ریٹائرڈ کرنے کیلئے کمیٹیوں کی تشکیل کی خبریں زیر گردش ہیں۔ حکومت یہ اقدام اس وقت کرنا چاہتی ہے جب لوگ معاشی طور پر پس کر رہ گئے ہیں۔ یہ تمام معاملہ بدنیتی کا مظہر ہے۔ معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھائیں گے اور حکومت سے وضاحت طلب کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...