مظفرگڑھ:جعلی پیرکیدھونی سیلڑکاجان کی بازی ہاگیا

Jul 14, 2020

مظفرگڑھ(نامہ نگار)بیمار بچے پر جنات کا سایہ بتاکر جعلی پیر مبینہ طور پر 14 سالہ بیمار لڑکے کو گردن سے پکڑ کر دہکتے کوئلوں کا دھواں دیتا رہا،،دھویں سے لڑکے کا منہ جل گیا اور وہ جان کی بازی بھی ہار گیا.پولیس نے مقدمہ درج کرلیا.تفصیلات کیمطابق تحصیل کوٹ ادو کے علاقے محمود کوٹ میں 9 جولائی کو 14 سالہ بیمار لڑکے ساجد کو دم کرانے کے لیے عبدالغفار نامی پیر کے پاس لے جایا گیا تھا.بچے کے والد مختیار احمد کیمطابق پیر نے انھیں بتایا کہ انکے بچے پر جنات کا سایہ ہے،والد نے الزام عائد کیا کہ جعلی پیر اسکے بچے کو گردن سے پکڑ کر دہکتے کوئلوں کے تھال کے اوپر لیجاکر مسلسل دھواں دیتا رہا جس کے باعث ساجد کا چہرہ بھی بری طرح جھلس گیا،بچے کے والد کیمطابق پیر نے کہا کہ ساجد 2 گھنٹوں بعد ٹھیک ہو جائیگا مگر وہ جعلی پیر کے عمل کے اگلے روز ہی 10 جولائی کو دم توڑ گیا.پولیس ترجمان وسیم خان کیمطابق پیر عبدالغفار کیخلاف تھانہ محمود کوٹ میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں.پولیس ترجمان کیمطابق واقعے کے حوالے سے حقائق کا تفتیش کے بعد ہی پتہ چل سکے گا.

مزیدخبریں