دنیاپور ‘ ملتان( نامہ نگار‘سپیشل رپورٹر) نجی کلینک میں کورونا سے متعلق ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ڈاکٹر کی گرفتاری پر پی ایم اے کا احتجاجی مظاہرہ و ریلی تفصیل کے مطابق 9۔جولائی کو اسسٹنٹ کمشنر دنیاپور سید وسیم حسن شاہ نے ریلوے روڈ پر واقع نجی کلینک کا اچانک دورہ کیا جہاں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے روک تھام کیلئے حکومت پنجاب کی جانب سے ایس او پیز کی سنگین خلاف ورزیاں جاری تھی جس پر اسسٹنٹ کمشنر دنیاپور نجی کلینک کے ایم ڈی ڈاکٹر منیر احمدچوہدری کو اپنے سرکاری ڈبل کیبن ڈالے میں پیچھے بٹھا کر آفس لے گئے جس پر گزشتہ روز تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں منعقدہ ایک احتجاجی مظاہرے سے ڈاکٹروں کی تنظیم پی ایم اے ملتان ڈویژن کے صدر ڈاکٹر مسعود ہراج نے کہا کہ ایک ڈاکٹر کو مجرم طرح لیجا کر ان کی تضحیک کی گئی جس کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ اے سی اگر ڈاکٹر کو اپنے ساتھ لے کر چلے جاتے اور ڈاکٹر کو پولیس کے ساتھ اپنی گاڑی دفتر بلا کر ایس او پیز کی بارے وارننگ دی جاتی یاپھر قانون کے مطابق کارروائی کی جاتی تو انہیں کوئی اعتراض نہیں تھا بعد ازاں پی ایم اے کی احتجاجی ریلی ڈی ایس پی اور اے سی آفس تکنکالی گئی مظاہرین کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر کے خلاف نازیبا الفاظ میں نعرے بازی بھی کی گئی ادھر اسسٹنٹ کمشنر کا موقف ہے کہ مذکورہ ہسپتال میں کورونا سے بچاؤ کے لئے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پہلے بھی وارننگ دی گئی تھی جبکہ ڈاکٹر کو وہ اپنے آفس لیکر آئے اور ان سے دوروز میں ہسپتال میں ایس او پیز کے تحت اقدامات کی تحریری یقین دہانی پر انہیں واپس بھیج دیا گیا تھا