امیتابھ کیلئے نیک خواہشات پر تنقید، شعیب اختر نے بھارتی صارف کی بولتی بند کردی

نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک)بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن اور ان کے اہل خانہ کے جیسے ہی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبر ملی تب سے ہی تمام مداح ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔؎ سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھی امیتابھ بچن کی جلد صحت یابی کی دعا دی۔شعیب اختر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ امیت جی جلد صحتیاب ہوں، آپ کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔اس پر ایک بھارتی ٹوئٹر صارف نے شعیب اختر کو نفرت آمیز جواب دیتے ہوئے کہا کہ سرحد پار دہشت گرد رہتے ہیں، ہمیں کوئی بھی جلد صحتیابی والی دعا کے پیغامات نہیں چاہئیں۔مگر شعیب اختر نے بہت پیار سے بھارتی ٹوئٹر صارف کو جواب دیا کہ سننے والی اوپر والے کی ذات ہے، کیا پتا کس کی سن لے، آپ کے لیبل کرنے سے کوئی لیبل نہیں ہو جاتا۔ خدا آپ پر رحم فرمائے

ای پیپر دی نیشن