واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکا میں 3 افراد کے قاتل ڈینیل لی کو زہریلا انجکشن لگا کر 17 برس بعد سزائے موت پر عملدرآمد کیا جائے گا، اس سے قبل 2003 میں کسی مجرم کو آخری بار سزائے موت دی گئی تھی۔ تین افراد کو قتل کرنے والے ملزم ڈینیل لی کو جرم ثابت ہونے پر 1999ء میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔