راولپنڈی (یواین پی)سا بق پاکستانی فاسٹ بالر شعیب اختر کو بھارتی فنکار امیتابھ بچن کی کورونا وائرس سے جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کے اظہار پر سوشل میڈیا میں منفی ردعمل کا سامنا کرنا پڑ گیاانہوں نے ٹوئٹ کیا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ امیتابھ بچن کورونا وائر س سے جلدی نجات حاصل کر لیں۔تاہم چندبھارتی افراد کو ان کا پیغام پسند نہیں آیا جن کا کہنا تھا کہ سرحد پار سے ہمیں صحتیابی والی دعا نہیں چاہئے۔ اس موقع پر شعیب اختر نے جواب دیا کہ دعا کی قبولیت اوپر والے کے ہاتھ میں ہے، کیا پتا وہ کس کی سن لے۔