لاہور (اسپورٹس رپورٹر) سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھرنے بطور انڈپینڈنٹ ایڈجیوڈیکٹرعمر اکمل کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ انہوں نے پیر کے روز نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں ہونے والی سماعت میں دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔27 اپریل کو جسٹس (ر) فضل میراں چوہان نے بطور چیئرمین ڈسپلنری پینل دو مختلف مواقع پر پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی شق 2.4.4 کی خلاف ورزی کرنے پر عمر اکمل پر تین سال کی پابندی عائدکی تھی۔ جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھرکی جانب سے فیصلہ سنانے تک پی سی بی اس معاملے پرمزید تبصرہ نہیں کرے گا۔