ای ایف یو لائف اور سونیری بینک کے درمیان شراکت داری کا معاہدہ

کراچی (کامرس رپورٹر)ای ایف یو لائف اور سونیری بینک لمیٹیڈ کے درمیان سونیری بینک کے ڈیجیٹل اور متبادل چینلوں کے ذریعے بیمہ حیات کی پروڈکٹس کی تقسیم کیلئے ایک تاریخی نوعیت کے معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں۔ ڈیجیٹل دستخط کی تقریب کراچی میں دونوں اداروں کے ہیڈ آفسوں میں منعقد ہوئی۔ معاہدے پر طاہر جی ساچک، مینیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکیوٹو آفیسر، ای ایف یو لائف اور محتشم اسہائی، صدر اور چیف ایگزیکیوٹو آفیسر، سونیری بینک لمیٹیڈ نے دستخط کئے۔ تقریب میں دونوں اداروں کے اعلیٰ عہدیداران بھی شریک تھے۔ ای ایف یو لائف پاکستان کی ایک نمایاں بیمہ حیات کمپنی ہے اور پاکستان میں مالیاتی دخول کیلئے مشمولہ بیمہ مارکیٹ چلانے میں ایک کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ پاکستان میں سب سے بڑے انشورنس گروپ کے حصّے کے طور پر، ای ایف یو لائف لاکھوں پاکستانیوں کو مختلف بیمہ پروڈکٹس کے ذریعے تحفّظ فراہم کرتی ہے۔ ونیری بینک پاکستان کے نمایاں بینکوں میں سے ایک ہے (درمیانے پیمانے کی بینک کیٹگری کے اندر) اور ملک بھر میں تین سو سے زائد شاخوں اور اے ٹی ایمز کے ساتھ ایک وسیع تقسیم کاری نیٹ ورک کا حامل ہے۔ اپنے صارفین کی مالی بہتری کے لئے مسلسل سرگرداں ہے اور ان کی سرپرستی کی بہت ہی زیادہ قدر کرتا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طاہر جی ساچک، مینیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکیوٹو آفیسر، ای ایف یو لائف نے فرمایا، ''مجھے بیمہ پروڈکٹس کی رینج کا آغاز کرنے کیلئے ہمارے حکمت عملی پر مشتمل شراکت دار کے طورپر سونیری بینک کوشامل ہونے پر از حد خوشی محسوس ہورہی ہے۔ یہ شراکت داری دونوں فریقین کو سونیری بینک کے تمام نیٹ ورک پر دستیاب مختلف النوع صارفین کیلئے مرکوز بیمہ حلوں کے ذریعے مالیاتی دخول کے ہدف کے لئے حصّہ داری کا موقع فراہم کرے گی۔ بیمہ حیات تک رسائی ابھی بھی بہت کم ہے یعنی مجموعی شرح پیداوار کا 0.56 فیصداور اس طرح کی پروڈکٹس کا آغاز کرکے دونوں ادارے پاکستان کی کثیر آبادی کو مالیاتی سیفٹی نیٹ میں لانے کی جانب کام کرسکتے ہیں''۔محتشم اسہائی، صدر اور چیف ایگزیکیوٹو آفیسر، سونیری بینک لمیٹیڈ نے اس موقع پر فرمایا، ''ای ایف یو لائف کے ساتھ یہ شراکت داری بینک کے لئے بہت اہم ہے کیونکہ یہ سونیری بینک کو ہمارے صارفین کے لئے ون ونڈو بینکنگ حلوں کی دستیابی کے ساتھ ساتھ ان کے ساتھ طویل المیعاد رتعلقات کیلئے تجاویز پیش کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔ بینک ترقی کی طرف اپنی راہ پر گامزن ہے اور اس نوعیت کے حکمت عملی پر مشتمل اتحاد ہمارے صارفین کے لئے جدید پروڈکٹس اور خدمات کا نتیجہ ثابت ہونگے''حکمت عملی پر مشتمل اس شراکت سے، ای ایف یو لائف اور سونیری بینک اپنے صارفین کو بہترین معیار کی بیمہ پروڈکٹس کے ذریعے خدمات فراہم کرنے اور ان کی ضروریات پوری کرنے اور بہترین مالیاتی حل پیش کرنے کی توقّع رکھتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...