لاہور (لیڈی رپورٹر) لاہور کالج براے خواتین یونیورسٹی نے امریکہ کی کولوراڈو بولڈر یونیورسٹی کے LISA 2020 نیٹ ورک کی رکنیت حاصل کر لی۔ لیزا 2020 نیٹ ورک اعدادوشمار اور ڈیٹا سائنس میں تعاون کر کے ترقی پذیر ممالک کی صلاحیت کو بڑھائے گا۔ دوسرے مضامین کی طرح (شماریات) کی لیب لیزا ایل سی ڈبلیو یو کو قائم کیا گیا ہے اور یہ لیب ریسرچرز کو تربیت دے کر تحقیقاتی ڈیٹا کے تجزیے میں ممدومعان ثابت ہو گی۔