اسلام آباد(وقائع نگارخصوصی )ممتاز حریت پسند کشمیر ی رہنما الطاف احمد بٹ نے کہا ہے کہ یوم شہدا کشمیر مقبوضہ وادی کے باسیوں کی آزادی کیلئے تڑپ کا واضح ثبوت ہے، کشمیری گزشتہ 100 سال سے ظلم وجبر کیخلاف ڈٹے ہوئے ہیں،برہان وانی کی شہادت کے بعد واضح ہو گیا ہے کہ کشمیری آزادی سے کم کسی چیز پہ اکتفا نہیں کرینگے ۔