متحدہ اپوزیشن کو ملک نہیں اپنا مال بچانے کی فکر لاحق ہے: میاں شفیق ارائیں

قطب پور( خبر نگار)ممبر قومی اسمبلی میاں محمد شفیق آرائیں نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا حکومت کامیابی کی راہ پر گامزن ہے جس کی وجہ سے اپوزیشن کو اپنے لالے پڑ گئے ہیں.اکہ اگر موجودہ حکومت کامیاب ہوئی توسابقہ حکومتوں میں ملک لوٹنے والے تمام لوگوں کو جیل جانا پڑے گا۔ انھوں نے کہا کہ متحدہ جماعتوں کو ملک کی نہیں اپنا مال پچانے کی فکر لاحق ہے کیوں کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے۔انھوں نے کہا کہ بھاشا ڈیم کی تعمیر سے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں خاطر کمی ہوگی اور لاکھوں ایکڑ رقبہ سیراب ہوگا۔ اس موقع پر میاں ممتاز حسین‘میاں خبیب آرائیں‘شہزادجٹ‘ میاں جاوید‘میاں رمضان‘رفیق ڈوگر . میاں فخر آرائیں میاں وجاہت مصطفے ودیگر موجودتھے۔

ای پیپر دی نیشن