ملتان ()مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ ملتان کے ضلعی صدر عبد الرحمن فری نے اعلان کیا ہے کہ اقتدار وزاتی مفادات کی سیاست کرنے والے پی ٹی آئی وزرائ، اراکین اسمبلی نے اہلیان ملتان سے ووٹ لیکر محبت کرنے والوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپ دیا اور اب خفت مٹانے کے لئے کھسیانی بلی کی طرح ایک دوسرے پر الزامات کی سیاست کر رہے ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے اولیاء اللہ کی دھرتی سے محبت کرنے والوں کی بدعائیں نیا پاکستان کے کھلاڑیوں کو جلد لے ڈوبیں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے دیگر رہنمائوں وقاص کمبوہ، رانا علی حسین، محمد علی، علی بشیرودیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا عبدالرحمن فری نے مزید کہا کہ یوتھ ونگ کے متوالے (ن) لیگ کی قیادت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں (ن) لیگ ہی الگ صوبہ جنو بی پنجاب بنائے گی۔
ملتان کے باسیوں کی بددعائیںنئے پاکستان کے کھلاڑیوں کو لے ڈوبیں گی‘عبدالرحمن فری
Jul 14, 2020