سری نگر(کے پی آئی)شمالی کشمیر کے قصبے سوپور کا ایک46سالہ شہری کرونا ا وائرس کی وجہ سے پیر کے روز جاں بحق ہوگیا۔ اس طرح جموں کشمیر میںکرونا ا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد182ہوگئی ۔
مقبوضہ کشمیر میں کرونا ا وائرس کے متاثرین کی تعداد 10,513 تک پہنچ گئی ہے ۔ اتوارکو، جموں و کشمیر میں 11دنوں کی نوزائید بچی سمیت 10افراد فوت ہوگے۔ شیر کشمیر میڈیکل انسٹی ٹیوٹ سکمز صورہ کے میڈیکل سپر نٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق احمد جان نے بتایا پچھلے 24گھنٹوں کے دوران 2017نمونوں کی تشخیص کی گئی جن میں سے 116مثبت جبکہ 1901نمونوں کی رپورٹیں منفی آئیں۔ مقبوضہ کشمیر میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسوں کی وجہ سے لاک ڈائون دوبارہ لگا دیا گیا ہے ۔فیس ماسک نہ لگانے پر ایک ہزار روپیہ جرمانہ کیا جائے گا۔ سرینگر ضلع انتظامیہ نے بھی سخت پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کردیا۔ سرکاری حکم میں کہا گیا ہے کہ ضروری خدمات پر تعینات لوگوں کے سوا کسی کو بھی اندر یا باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر سرینگر شاہد چودھری نے بتایا کہ وہیں فیس پر ماسک نہ لگانے پر ایک ہزار روپیہ جرمانہ کیا گیا ہے۔ادھر ضلع بارہمولہ ،اننت ناگ اور کپواڑہ میں پہلے ہی کچھ دنوں کے لیے بازار اور کچھ علاقے بند کردیئے گئے ہیں۔