فیصل آباد(نوائے وقت رپورٹ) علامہ اقبال کالونی میں 7 سالہ بچے کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق تقریباً 40 روز قبل 7 سالہ سمیع اللہ کو قتل کرکے نعش پھینک دی گئی تھی اور بچے کی نعش ڈجکوٹ کے علاقہ میں نہر سے ملی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سمیع اللہ کے قتل میں گھریلو ملازم فیضان ملوث ہے جس نے مالک کی ڈانٹ کا بدلہ لینے کی رنجش پر بچے کو قتل کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے قتل کا اعتراف کرلیا ہے اور اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔