بلوچستان ہائیکورٹ نے وندر ڈیم کی تعمیرکے ٹینڈر پر صوبائی حکومت کے خلاف فیصلہ دیدیا

لسبیلہ (این این آئی) بلوچستان ہائی کورٹ نے وندر ڈیم کی تعمیر کے ٹینڈر پر صوبائی حکومت کے خلاف فیصلہ دیتے ہوئے حکم دیا ہے کہ متاثرہ فریقین نے عدم شفافیت کے حوالے سے ٹینڈر دستاویزات پر اعتراض داخل کیا تھا تمام کمپنیوں اور ٹھیکیداروں کو ٹینڈر میں شرکت کی اجازت دی جائے۔ گزشتہ ماہ محکمہ آبپاشی حکومت بلوچستان نے اس منصوبے کے ٹینڈر کے حوالے سے پری کوالی فیکشن طلب کی جس سے پٹیشنرز کے مطابق مخصوص ٹھیکیداروں کو یہ ٹھیکہ دینے کا منصوبہ بنایا جارہا تھا متاثرہ کمپنیوں اور ٹھیکیداروں نے صوبائی حکومت کے اس اقدام کو بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے استدعا کی تھی کہ یہ اوپن مقابلے کے حوالے سے ٹینڈر دیا جائے نہ کہ مخصوص ٹھیکیداروں کو حصہ لینے کی اجازت ہو عدالت عالیہ نے متاثرہ فریق کی پٹیشن کو منظور کرتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ اسطرح سے ٹینڈر جاری کیا جائے کہ تمام خواہشمند پارٹیاں اس میں حصہ لے سکیں اور میرٹ کی بنیاد پر وندر ڈیم کی تعمیر کا کام دیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن