لاہور، قصور، واربرٹن (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگاران+ نمائندہ نوائے وقت) لاہور سمیت متعدد شہروں میں لڑکی اور 4 بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ 3 اوباشوں کی نوعمر لڑکے کیساتھ زیادتی‘ ویڈیو بھی بنا لی گئی۔ نواحی گائوں ماڑی وڑائچاں میں تین ملزمان نے نو عمر لڑکے کیساتھ زیادتی کی اور اسکی ویڈیو بنالی۔ کنگن پور اور چونیاں میں دو اوباش نوجوانوں نے دو چھ سالہ بچوں کو ہوس کا نشانہ بنادیا۔ مستووال چونیاں کے رہائشی عظیم نے پولیس تھانہ صدر چونیاں میں درخواست دی ہے کہ گیارہ جولائی کو میرا بھتیجا چھ سات سالہ گھر میں موجود تھا کہ گائوں کا ہی رہائشی عدنان گھر آیا اور اسے کو ورغلایا کہ اگر وہ اسکے ساتھ گھر کے باہر لے گیا۔ تھانہ چونیاں صدر نے مقدمہ درج کرکے ملزم عدنان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ اٹاری آکیکے میں چھ سالہ بچی گائوں میں گھر کی باہر کھیل رہا تھا کہ اسے محلے کا اوباش نوجوان عبدالرشید اسے ورغلا کر اور دکان سے چیر لیکر دینے کے بہانے گائوں کے قریبی فصلوں میں لے گیا۔ ملزم عبدالرشید کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ جنڈیالہ شیر خان کا بارہ سالہ بچہ قریبی مدرسے میں زیر تعلیم تھا قاری قمر شہزاد نے ایک ماہ تک ہوس کا نشانہ بنایا، بچے نے والدین کو بتایا تو طارق محمود کے درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ٹک ٹاک پر لڑکے سے دوستی مہنگی پڑ گئی، دوست نے ساتھی کے ساتھ ملکر لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ملت پارک کی رہائشی متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ میری 20 دن پہلے شیراز نامی لڑکے سے ٹک ٹاک پر دوستی ہوئی، شیراز نے مجھے ملنے کیلئے سمن آباد بلایا۔ جب میں پہنچی تو گاڑی میں زبردستی بٹھا لیا، جس میں اسکے 2 دوست بھی تھے۔ شیراز نے اپنے دوست کے ہمراہ گن پوائنٹ پر گاڑی میں زیادتی کی۔ متاثرہ لڑکی نے اندراج مقدمہ کیلئے تھانہ ملت پارک میں درخواست دیدی۔ پولیس کے مطابق لڑکی کی درخواست پر تفیتش کا آغاز کر دیا ہے۔ میڈیکل کروانے کے بعد قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔