نیب طلبی‘ اثاثوں کی انکوائری: ہائیکورٹ نے شاہ نواز رانجھا‘ غضنفر چھینہ کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کر لیا

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے لیگی ایم این اے محسن شاہ نواز رانجھا کی نیب طلبی کے خلاف درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 27 جولائی تک جواب طلب کر لیا۔ دو رکنی بنچ نے مسلم لیگ ن کے ایم این اے کی درخواست پر سماعت کی۔ محسن شاہ نواز رانجھا نے آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ کمپلینٹ اور دیگر دستاویزات فراہم کئے بغیر نیب طلبی کے نوٹس جاری کر رہا ہے۔ متعدد درخواستیں دینے کے باوجود لگائے گئے الزامات سے متعلق بھی نہیں بتایا جا رہا‘ تمام اثاثے ڈکلیئر کر چکا ہوں اور نیب کے پاس مکمل ریکارڈ بھی موجود ہے لہذا عدالت سیا ستدعا ہے کہ وہ نیب کو غیر قانونی کارروائی سے روکے۔ ادھر بھکر سے تحریک انصاف انصاف کے ایم پی اے غضنفر عباس چھینہ کی نیب انکوائری کے خلاف درخواست پر سماعت جسٹس مسعود عابد نقوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔ عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے نیب سے 28 جولائی تک جواب طلب کر لیا۔ چھینہ نے آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری کو چیلنج کیا ہے۔ ایم پی اے غضنفر عباس چھینہ نے اپنی درخواست میں نیب کو فریق بنایا ہے۔ درخواست میں موقف میں کہا گیا ہے کہ تمام اثاثے ڈکلیئر کر چکا ہوں اور ٹیکس ریٹرن بھی باقاعدگی سے جمع کرا رہا ہوں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...