لاہورمیں کئی وارداتیں،کاہنہ،ڈکیتی مزاحمت پر سبزی فروش قتل

Jul 14, 2020

لاہور(نمائندہ خصوصی) کاہنہ فلائی اوور کے قریب ڈاکوئوں نے مزاحمت پر سبزی فروش کو قتل کردیا ۔۔ کاہنہ فلائی اوور کے قریب ڈاکووں نے مزاحمت پر فائرنگ کر کے سبزی فروش خالد ولد شفیع قوم وٹو کو قتل کردیا ۔جبکہ پولیس نے اسے قتل کی واردات قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ مقتول کی جیب سے ایک عدد موبائل اور بتیس سو روپے نکلے ہیں جس وجہ سے اسے ڈکیتی مزاحمت نہیں کہا جا سکتا۔ادھرلاہورمیں متعدد وارداتوںکے دوران شہری لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم۔تفصیلات کے مطابق شمالی چھاونی کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے جمال کے گھر سے5لاکھ70ہزار کی نقد ی، طلا ئی زیورات اور دیگر سامان۔کوٹ لکھپت میں ڈاکوؤں نے مصور حسین کے گھر سے 4لاکھ10ہزار کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان۔ رائیونڈ سٹی میں ڈاکوؤں نے شاہد کے گھر گھس کر3لاکھ 45ہزار کی نقدی لوٹ لی۔ شاہدرہ ٹاون کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے علی احمد کے گھر سے 1لاکھ10ہزار کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان، کاہنہ میں ڈاکوؤں نے فہیم کے گھر سے 1لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ملت پارک میں ڈاکوؤں نے کامران سے55ہزار کی نقدی اور دیگر سامان۔اچھرہ کے علاقہ میں داود سے30ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان۔ شفیق آبادکے علاقہ میں فاروق سے22ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیاجبکہ جوہر ٹاون اور گلشن اقبال سے گاڑیاں اور مزنگ،رنگ محل اور ہڈیارہ سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزیدخبریں